ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لال گوشت کی برآمدپر پابندی لگانے  وزیراعظم سے پرمود متالک کی اپیل

لال گوشت کی برآمدپر پابندی لگانے  وزیراعظم سے پرمود متالک کی اپیل

Thu, 11 May 2017 01:50:02    S.O. News Service

بلگاوی :10 /مئی(ایس او نیوز) سری رام سینا کے صدر پرمود متالک نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ تمام طرح کے لال گوشت بشمول بیف کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا '' یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ امید ظاہر کی تھی حکومت ملک میں گاؤ ذبیحہ پر پابندی لگائے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ملک میں گائے کا کوئی تحفظ نہیں ہے کیوں کہ گائے کا گوشت برآمد کرنے کا کام جاری ہے۔انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی تمام گوشت کی برآمدات کو مکمل طور پر رکوادیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بیلگاوی شہر میں غیر قانونی طور پر کئی ذبیحہ خانے چلائے جارہے ہیں جن کی حمایت کئی منتخب عوامی نمائندے کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مدد کررہے ہیں۔متالک نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج کے نام پر کئی افراد نے اجازت حاصل کرتے ہوئے ذبیحہ خانے کا کاروبار جاری رکھا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر ضلع میں ذبیحہ خانوں میں گاؤ ذبیحہ کو رکوادے۔انہو ں نے ضلع میں بنگلہ دیشی باشندوں کے غیر قانونی داخلہ کو روکنے کی کوشش میں ناکامی پر ضلع انتظامیہ پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد غیر قانونی کولڈ اسٹوریج اور ذبیحہ خانوں میں کام کرتے ہیں۔


Share: